وحدت نیوز نیٹ ورک (مشہد مقدس): دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس میں پاکستان سے تشریف لائے ممتاز مبلغ اور فعال دینی شخصیت حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اسد عباس نقوی کے ساتھ ایک صمیمی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
معزز مہمان کا استقبال مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس کے مسئول حجۃ الاسلام والمسلمین آغا عقیل حسین خان نے کیا۔ نشست میں حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا عارف حسین، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ابرار حسین نقوی، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید منور حسین نقوی، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا اشفاق علی لغاری، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی عمران، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا محمد عمران نجمی اور برادر قاسم شمسی نے شرکت کی۔
نشست کے دوران دشمنانِ اسلام کی جانب سے اسلام کے خلاف جاری سازشوں، ان سے ہوشیاری اور امتِ مسلمہ میں بیداری کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ پاکستان میں تبلیغِ دین کے حوالے سے مبلغین کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے بارے میں بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے تبلیغِ دین کے فروغ، مبلغین کی مشکلات کے ازالے اور اسلامی شعور و بیداری کے لیے باہمی تعاون اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔








