اہم خبریںپاکستان کی خبریں

مشہد مقدس میں ’’خودسازی اور علماء کے فرائض‘‘ کے موضوع پر علمی نشست کا انعقاد

جامعۃ الولایہ اسلام آباد کے پرنسپل علامہ سید علی محمد نقوی کا خصوصی خطاب؛ خودسازی اور علماء کی دینی و اخلاقی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی

وحدت نیوز نیٹ ورک (مشہد مقدس): مؤسسہ شہید عارف الحسینی، دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبۂ مشہد مقدس کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار علمی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں جامعۃ الولایہ اسلام آباد، پاکستان کے پرنسپل حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی محمد نقوی نے خصوصی خطاب کیا۔

نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید علی محمد نقوی نے ’’خودسازی اور علماء کے فرائض‘‘ کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے خودسازی کی اہمیت، علماء کی دینی و اخلاقی ذمہ داریوں اور معاشرے کی فکری و تربیتی رہنمائی میں ان کے بنیادی کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے اس امر کی اہمیت کو اجاگر کیا کہ دینی ذمہ داریوں کی مؤثر ادائیگی اور معاشرے کی صحیح رہنمائی کے لیے علماء کی علمی و اخلاقی تربیت اور کردار سازی بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔

نشست میں شریک حاضرین نے گفتگو کو سراہتے ہوئے اس نوعیت کی علمی و فکری نشستوں کو دینی تربیت، فکری ارتقا اور علمی استفادے کے لیے مفید قرار دیا۔

یہ علمی نشست برادر عمران مشہدی اور برادر میثم تمار بلوچ کی میزبانی میں ان کی خوابگاہ پر منعقد ہوئی۔

منجانب: مؤسسہ شہید عارف الحسینی، دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان، شعبۂ مشہد مقدس

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *