سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور محمود خان اچکزئی کی مشترکہ صدارت؛ پی ٹی آئی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی شرکت
وحدت نیوز نیٹ ورک (لاہور) : اپوزیشن جماعتوں کا ایک اہم ترین اجلاس سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان و قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ و چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین احمد، عمار خان جان، سابق گورنر زبیر عمر، صاحبزادہ حسن رضا، ریاض خان سمیت مختلف اپوزیشن جماعتوں کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبوں میں ریفرنڈم کے انعقاد کی تجویز اور دیگر اہم قومی و سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے موجودہ سیاسی حالات اور درپیش چیلنجز کے تناظر میں مختلف امور کا جائزہ لیا۔








