اہم خبریںپاکستان کی خبریں

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے تحریک بیداریِ امتِ مصطفیٰ کے وفد کی ملاقات

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) : 19 اگست 2026: قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ آف پاکستان اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ سے مرکزی مسئول تحریک بیداریِ امتِ مصطفیٰ، برادر تقی نے وفد کے ہمراہ اپوزیشن چیمبر سینیٹ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور وحدتِ امت کے فروغ سمیت مختلف اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر برادر تقی نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کو وحدتِ امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت پیش کی۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دعوت کو سراہتے ہوئے امتِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کے فروغ کے لیے ایسی کاوشوں کو اہم قرار دیا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *