اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

افغان سفیر کی خصوصی دعوت پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی تقریب میں شرکت

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) :17 اگست 2026: افغانستان کے سفیر سردار احمد خان شکیب کی خصوصی دعوت پر قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ آف پاکستان اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، ایم این اے انجینئر حمید حسین سمیت پاکستان کے ممتاز سیاستدانوں، قومی و مذہبی رہنماؤں، مختلف ممالک کے سفرا، سینئر صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے موقع پر مختلف شخصیات کی موجودگی میں باہمی ملاقاتیں اور تبادلۂ خیال بھی ہوا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *