اہم خبریںپاکستان کی خبریں

علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کا مرکزی رہنما اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ناظرعباس تقوی کی والدہ محترمہ کی رحلت پراظہار تعزیت

وحدت نیوز امور خارجہ: (نامہ نگار) علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کا مرکزی رہنما اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ناظرعباس تقوی کی والدہ محترمہ کی رحلت پراظہار تعزیت
بسم اللہ الرحمن الرحیم

اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

نہایت افسوس اور رنج کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی کہ محترم علامہ سید ناظر تقوی صاحب کی والدہ ماجدہ اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئیں۔ ہم اس المناک موقع پر علامہ صاحب، ان کے اہل خانہ اور تمام سوگواران کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

ماں کی جدائی ایک ایسا صدمہ ہے جس کا نعم البدل ممکن نہیں، مگر ہمیں یقین ہے کہ مرحومہ کی تربیت اور نیک اعمال ان کے لیے آخرت میں بہترین ذخیرہ ثابت ہوں گے۔ خداوندِ عالم سے دعا ہے کہ مرحومہ کو جوارِ اہل بیتؑ میں بلند مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔

والسلام علیکم ورحمة الله وبرکاته
حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی
سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *