وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد): شہیدِ مقاومت سید حسن نصراللہؒ کی برسی کی مناسبت سے مدرسہ الولایہ اسلام آباد میں شبِ شہداء کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
تقریب سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان و قائد حزبِ اختلاف سینیٹ نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے شہید سید حسن نصراللہؒ کی دینی، فکری اور مزاحمتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں اور ان کے پیغام کو یاد رکھنے کی اہمیت پر گفتگو کی۔
شبِ شہداء کی یہ نشست شہیدِ مقاومت سید حسن نصراللہؒ اور دیگر شہدائے مقاومت کی جدوجہد، خدمات اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی۔
مقام: مدرسہ الولایہ، اسلام آباد








