اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی نجف اشرف آمد، حرمِ امیرالمؤمنینؑ میں حاضری

وحدت نیوز نیٹ ورک (نجف اشرف) عراق : 1 اگست 2026ء، ہفتہ: قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ آف پاکستان اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ، اربعینِ حسینیؑ میں شرکت اور زیاراتِ مقدسہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے نجف اشرف پہنچ گئے۔

نجف اشرف آمد کے بعد سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حرمِ مطہر امیرالمؤمنین حضرت امام علی علیہ السلام میں حاضری دی۔ انہوں نے بارگاہِ علوی میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ سلام پیش کیا اور اربعینِ سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر اپنے روحانی و زیارتی سفر کا آغاز کیا۔

اس موقع پر انہوں نے امتِ مسلمہ کی سربلندی، پاکستان کی سلامتی و استحکام، اتحاد و یکجہتیِ بین المسلمین اور مظلومینِ عالم کی فتح و نصرت کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ انہوں نے عالمِ اسلام کی سربلندی اور مسلم اُمہ کے اتحاد و وحدت کے لیے بھی بارگاہِ امیرالمؤمنین علیہ السلام میں دعا و مناجات کی۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی نجف اشرف آمد کے موقع پر مولانا سید عمران کاظمی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *