اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات

وحدت نیوز نیٹ ورک (نجف اشرف) عراق: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین و قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ آف پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، عالمِ اسلام کی موجودہ صورتحال، امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور اتحاد و وحدتِ مسلمین کی ضرورت سمیت مختلف اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرجع عالی قدر کی دینی، علمی اور اجتماعی خدمات کو سراہتے ہوئے عالمِ اسلام بالخصوص پاکستان میں اتحادِ امت، مذہبی ہم آہنگی اور مظلومینِ عالم کی حمایت کے حوالے سے اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر حضرت آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے بھی راجہ صاحب کی اہم دینی ، سیاسی و اجتماعی خدمات کو سراہا

ملاقات کے اختتام پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرجع عالی قدر سے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *