اہم خبریںپاکستان کی خبریں

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) : 23 ستمبر 2026ء: قائد حزبِ اختلاف سینیٹ آف پاکستان و سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں جمہوریہ عراق کے سفارتخانے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عراق کے قائم مقام ناظم الامور محترم خالد کریم محمد زنگنہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں چیف آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین ڈاکٹر سید ناصر عباس شیرازی اور ڈاکٹر علامہ اشفاق حسینی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور عراق کے برادرانہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی و سفارتی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بالخصوص عراق میں مقدس مقامات کی زیارت کے لیے جانے والے پاکستانی زائرین اور زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ کو درپیش مسائل، انہیں درپیش مشکلات کے ممکنہ حل اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے پاکستان اور عراق کے دوستانہ و برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے، باہمی تعاون کے دائرۂ کار کو وسعت دینے اور پاکستانی زائرین و طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *