وحدت نیوز نیٹ ورک (قم المقدسہ) : مجلس علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ و سیکرٹری امورِ خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے برادر سید امین حسین شیرازی کو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا دوبارہ مرکزی صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ وہ سید امین حسین شیرازی کو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی دوبارہ مرکزی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ برادر سید امین حسین شیرازی کی قیادتی صلاحیتوں میں مزید اضافہ فرمائے اور انہیں شجرۂ طیبہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی بہترین انداز میں قیادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔








