اہم خبریںپاکستان کی خبریں

نومنتخب مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید امین شیرازی کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد): امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (ISO) کے نومنتخب مرکزی صدر برادر سید امین شیرازی نے وفد کے ہمراہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان و قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملکی و قومی صورتحال، نوجوانوں کے مسائل، طلبہ کی فکری و تربیتی سرگرمیوں اور تنظیمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سید امین شیرازی نے نئی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد تنظیمی ترجیحات اور مستقبل کے لائحۂ عمل کے حوالے سے بھی گفتگو کی، جبکہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نوجوانوں کی فکری، تربیتی اور اجتماعی کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں باہمی تعاون، رابطے اور نوجوان نسل کی رہنمائی سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *