اہم خبریںپاکستان کی خبریں

قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا

وحدت نیوز نیٹ ورک (کراچی) : سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کے ہمراہ ٹیسوری ہاؤس میں سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے کامران ٹیسوری کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وفد نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ برابر کے شریک ہیں۔

دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *