وحدت نیوز نیٹ ورک (قم المقدسہ): مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے زیر اہتمام شہدائے مقاومت، بالخصوص شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ اور دیگر شہدائے مقاومت کی دوسری برسی کی مناسبت سے ’’شہدائے مقاومت کانفرنس‘‘ کا انعقاد یکم اکتوبر 2026ء کو قم المقدسہ میں کیا جائے گا۔
کانفرنس میں فلسطین، یمن اور ایران سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات خطاب کریں گی۔ مقررین میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندہ جناب ناصر ابو شریف، یمن کے نمائندہ جناب سلیم المنتصر اور حجت الاسلام آقای نجف لک زئی، معاون پژوهشی دفتر تبلیغات اسلامی شامل ہیں۔
کانفرنس 9 مہر 1405، بمطابق یکم اکتوبر 2026ء بروز جمعرات، بعد از نماز مغربین شام 7:30 بجے قم کے چہارراہ شہداء، سالن غدیر، جنب بوستان کتاب میں منعقد ہوگی۔
مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کی جانب سے تمام علماء، فضلاء، طلاب، زائرین اور مومنین سے کانفرنس میں بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے تاکہ شہدائے مقاومت کی قربانیوں اور ان کے مشن کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔








