وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد): قائد حزبِ اختلاف سینیٹ و چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ سے سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر نورالحق قادری اور ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی نے اپوزیشن چیمبر سینیٹ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، لانگ مارچ سمیت دیگر اہم قومی و سیاسی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے موجودہ ملکی حالات، سیاسی پیش رفت اور قومی معاملات سے متعلق مختلف امور پر باہمی مشاورت کی۔








