وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) : قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ و سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے جامعہ الولایہ اسلام آباد میں مولانا حیدر عباس عابدی اور ڈاکٹر مولانا عقیل موسیٰ نے تفصیلی ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، چیف آرگنائزر سید ناصر عباس شیرازی اور رکنِ شوریٰ عالیٰ سید امتیاز رضوی بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ملکی و قومی صورتحال، ملی و دینی امور، قومی یکجہتی اور عوامی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے ملک کو درپیش چیلنجز اور قومی سطح پر اتحاد و یکجہتی کے فروغ کی ضرورت پر بھی گفتگو کی۔
اس موقع پر امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز، موجودہ عالمی و علاقائی صورتحال اور دینی و ملی معاملات بھی زیرِ بحث آئے، جبکہ باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔








