وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) : چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان و قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سید امین شیرازی کو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (ISO) کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امید ظاہر کی کہ سید امین شیرازی اپنی نئی ذمہ داری کو اخلاص، بصیرت اور بھرپور عزم کے ساتھ نبھاتے ہوئے نوجوانوں کی فکری، تربیتی اور تنظیمی رہنمائی میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سید امین شیرازی کو اس اہم ذمہ داری کی احسن انداز میں ادائیگی، نوجوانوں کی مؤثر رہنمائی اور اپنی جدوجہد میں کامیابی و توفیق عطا فرمائے۔








