وحدت نیوز نیٹ ورک (کراچی ): 4 مئی 2026 سربراہ مجلس وحدت مسلمین، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور علامہ مشرف حسین الحسینی کے ہمراہ معروف خطیبِ اہلِ بیتؑ اور صدر جعفریہ الائنس پاکستان علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران موجودہ عالمی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ ملک کو درپیش قومی و ملی امور پر بھی غور و خوض کیا گیا۔ رہنماؤں نے باہمی مشاورت کے ذریعے درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر مختلف دینی و سماجی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی اور امتِ مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون اور اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔








