اہم خبریںپاکستان کی خبریں

چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گلگت بلتستان انتخابات 2026 کے لیے اُمیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے۔

نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ
چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے سیاسی کونسل گلگت بلتستان سے تفصیلی مشاورت کے بعد گلگت بلتستان انتخابات 2026 کے لیے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امیدواران کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔

وحدت نیوز نیٹ ورک: پارٹی ترجمان کے مطابق امیدواران کے ناموں کا اعلان باقاعدہ مشاورتی عمل اور تنظیمی اُصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان عوامی خدمت، قومی وحدت، علاقائی ترقی اور مظلوم عوام کے حقوق کے تحفظ کے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں موجود ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پارٹی امیدواران گلگت بلتستان کے عوام کی توقعات پر پورا اُتریں گے اور خطے کی تعمیر و ترقی، امن و استحکام اور عوامی مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

پارٹی قیادت کے مطابق امیدواران کی حتمی فہرست اور انتخابی سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز جلد عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *