اہم خبریںپاکستان کی خبریں

پاکستان کو داخلی استحکام، عوامی یکجہتی اور آئین و قانون کی بالادستی کی ضرورت ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

قائد حزبِ اختلاف سینیٹ سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا سینیٹ اجلاس سے خطاب

وحدت نیوز نیٹ ورک: (اسلام آباد) قائد حزبِ اختلاف سینیٹ اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی موجودہ سیاسی، قومی اور بین الاقوامی صورتحال پر اظہارِ خیال کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے قومی وحدت، عوامی حقوق، خطے کی بدلتی صورتحال اور امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کو داخلی استحکام، عوامی یکجہتی اور آئین و قانون کی بالادستی کی ضرورت ہے، جبکہ خطے میں جاری کشیدگی پر امتِ مسلمہ کو متحد اور بیدار کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے ایوانِ بالا میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم اقوام کے حقِ دفاع اور قومی خودمختاری کا احترام عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام ہمیشہ حق، انصاف اور مظلوموں کی حمایت کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *