اہم خبریںپاکستان کی خبریں

وزیر عباس کی مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کے بعد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی خصوصی ملاقات، بلتستان کی سیاسی صورتحال پر اہم مشاورت

وحدت نیوز نیٹ ورک: سکردو (خصوصی رپورٹ): سربراہِ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ آف پاکستان، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سکردو میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت وزیر عباس کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران بلتستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل، خطے کی ترقی اور آئندہ سیاسی منظرنامے سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عوامی حقوق کے تحفظ، خطے کی تعمیر و ترقی اور سیاسی استحکام کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ وزیر عباس گزشتہ تقریباً چھ دہائیوں سے پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے ہیں۔ تاہم حال ہی میں انہوں نے اپنے خاندان اور متعدد ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کیا، جسے بلتستان کی سیاسی فضا میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق وزیر عباس اور ان کے ساتھیوں کی مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت آئندہ انتخابات اور بلتستان کی سیاسی صف بندیوں پر نمایاں اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ان سے ملاقات کو بھی خطے میں سیاسی رابطوں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جاری مشاورتی سلسلے کی اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *