اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

چہلمِ شہدائے امت: ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کا جامعہ روحانیت بلتستان میں علمی نشست سے خطاب، بعثتِ مردم پر اظہارِ خیال

وحدت نیوز نیٹ ورک (قم المقدسہ ) : جامعہ روحانیت بلتستان کی طرف سے چہلمِ شہدائے امت کے سلسلے میں منعقدہ تین روزہ علمی نشستوں کی تیسری نشست کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام، طلباء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

نشست سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی، جو سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہیں، نے “بعثتِ مردم افکارِ امام خامنہ ای کے تناظر میں” کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عصرِ حاضر میں فکری بیداری اور عوامی شعور کی تشکیل میں اسلامی تعلیمات اور رہبرِ انقلاب کے افکار کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے مزید کہا کہ بعثت کا پیغام انسانیت کی فکری و روحانی ارتقاء کا ضامن ہے، اور اس پیغام کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق سمجھنا اور عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ علمی و فکری میدان میں اپنا کردار ادا کریں اور معاشرے کی مثبت تشکیل میں حصہ لیں۔

یہ علمی نشست مجمع طلاب کھرمنگ کے شعبہ تحقیق اور جامعہ روحانیت بلتستان کے اشتراک سے منعقد کی گئی، جس کا مقصد دینی و فکری موضوعات پر سنجیدہ مکالمے کو فروغ دینا تھا۔

نشست کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ایسے علمی پروگراموں میں بھرپور شرکت کے ذریعے معاشرتی آگاہی اور فکری بالیدگی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *