اہم خبریںپاکستان کی خبریں

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی کی جامعہ الولایہ آمد، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد ): وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے جامعہ الولایہ اسلام آباد کا دورہ کیا اور قائد حزب اختلاف سینیٹ آف پاکستان اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، قومی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیف آرگنائزر سید ناصر عباس شیرازی، رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین، برادر ارشاد بنگش اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری بھی موجود تھے۔

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور مختلف قومی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے باہمی مشاورت اور تعاون کی اہمیت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *