وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین اور قائد حزب اختلاف سینیٹ، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سابق امیدوار برائے حلقہ نمبر 5 گلگت، ریاض اکبر نے اپوزیشن چیمبر، پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کی مجموعی سیاسی اور تنظیمی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گلگت بلتستان کے سیاسی حالات اور مجلس وحدت مسلمین کی تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، جبکہ خطے کے عوام کو درپیش مسائل اور مستقبل کی سیاسی و تنظیمی حکمت عملی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں باہمی روابط اور تعاون کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔








