Uncategorized

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کے گھر پر مسلح افراد کا دھاوا بول کر ان کے بیٹے شاہریز خان کو معصوم بچوں کے سامنے اغوا کرنا ریاستی جبر، بزدلی اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کے گھر پر مسلح افراد کا دھاوا بول کر ان کے بیٹے شاہریز خان کو معصوم بچوں کے سامنے اغوا کرنا ریاستی جبر، بزدلی اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے۔

یہ اقدام آئین، قانون اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ سیاسی انتقام میں خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا موجودہ حکمران ٹولے اور ان کے سرپرستوں کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کر رہا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ ہے کہ فوری نوٹس لے کر شاہریز خان کو بازیاب کرایا جائے، ورنہ ملک کو بنانا ریپبلک بننے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

یاد رکھیں، ظلم و جبر کا یہ سلسلہ نفرتوں کو جنم دے گا اور آپ کی انا کو تسکین دینے کے بجائے انجام کو اور زیادہ بھیانک بنا دے گا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *