Uncategorized

رہبرِ معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور دیگر شہداء کی خدمات امت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔شہداء نے اپنے خون سے اسلام کے اصولوں کو زندہ رکھا اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

وحدت نیوز نیٹ ورک: (اسلام آباد) مجلسِ علمائے مکتبِ اہلبیت ضلع اسلام آباد/راولپنڈی کے زیرِ اہتمام شہدائے اسلام کے ایصالِ ثواب اور تکریم کے لیے ایک پروقار مجلس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء، عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ اور چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امتِ مسلمہ کی بقا، عزت اور استحکام شہداء کی لازوال قربانیوں کی مرہونِ منت ہے۔

انہوں نے کہا کہ رہبرِ معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور دیگر شہداء کی خدمات امت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء نے اپنے خون سے اسلام کے اصولوں کو زندہ رکھا اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں امت کو اتحاد، بصیرت اور استقامت کی اشد ضرورت ہے، اور ہمیں باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر مشترکہ اہداف کے لیے کام کرنا ہوگا۔

تقریب کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی اور امتِ مسلمہ کی فلاح و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *