Uncategorizedاہم خبریں

شہید رہبرِ معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ایؒ کی تشییع جنازہ میں پاکستانی علماء و قائدین کی شرکت

وحدت نیوز نیٹ ورک 3 جولائی 2026 | تھران
شہیدِ امت، رہبرِ معظم انقلاب اسلامی، آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ایؒ کی تشییع جنازہ میں پاکستان سے علماء و سیاسی و مذہبی قائدین پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے شرکت کی۔

وفد میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (دامت برکاتہ)، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف، علامہ سید احمد اقبال رضوی ، نائب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین، ڈاکٹر علامہ سید شفقت عباس شیرازی، بین الاقوامی امور کے مسئول، سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی تنظیمی امور کے رئیس، اور مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دیگر جید علماء اور قائدین بھی شامل تھے۔

پاکستانی وفد نے تہران کے مصلیٰ امام خمینیؒ میں منعقدہ مراسمِ تشییع میں شرکت کرتے ہوئے شہید رہبرِ معظم انقلاب اسلامی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی دینی، علمی، انقلابی اور امتِ مسلمہ کے لیے گراں قدر خدمات کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *