لندن میں تئیسویں رمضان کی شب لیلتہ القدر میں قران پاک سر پر رکھ کر مظلوم فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی، قدس ریلی میں بھرپور شرکت کی تاکید۔ حجت الاسلام مولانا ابرار حسینی
وحدت نیوز امام علی سینٹر ہائی ویکم میں لیلتہ القدر کے مبارک لمحات میں منعقدہ اجتماع کی رہورٹ۔
قران مجید سر پر رکھ کر فلسطینی مظلوموں کے لئے
دعائیں اور اظہار یکجہتی کیا گیا۔
لیلتہ الفدر میں حجت الاسلام والمسلمین مولانا ابرار حسینی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ شب قدر کی راتوں میں ہمیں مظلوموں کیلیے دعاوں کیساتھ ساتھ صدائے احتجاج بلند کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا آخری جمعہ، جمعہ الوداع مظلوموں کا دن ہے۔ اس موقع پر لندن میں منعقد ہونے والی قدس ریلی پرہمیں گھروں سے باہر نکل کر فلسطینی مظلوموں کیلیے آواز بلند کرنی چاہیے۔ اس موقع پرانہوں نے تمام مسلمانوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے تقاضا کیا کہ لندن میں قدس ریلی میں بھرپور شرکت کرکے مظلوموں کی آواز بنیں۔
لندن میں تئیسویں رمضان کی شب لیلتہ القدر میں قران پاک سر پر رکھ کر مظلوم فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی، قدس ریلی میں بھرپور شرکت کی تاکید۔ حجت الاسلام مولانا ابرار حسینی
Shares: