وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ منظر دنیا کی آنکھوں کے سامنے ایک اٹل اور ناقابلِ انکار حقیقت کو آشکار کر رہا ہے۔ جب صہیونی ریاست کا قاتل نمائندہ عالمی ایوان میں کھڑا ہو کر تقریر کرتا ہے تو ان خالی کرسیوں کی قطاریں گویا دنیا بھر کے انسانوں کی زبان بن کر اعلان کرتی ہیں کہ اب دل و دماغ اس خونخوار اور غاصب رجیم سے بیزار ہو چکے ہیں۔
یہ سنّاٹا اور یہ ویرانی دراصل #غزہ کے معصوم شہداء کی گونج ہے، اُن بچوں اور عورتوں کی پکار ہے جن کا خون صہیونی درندوں کے ہاتھوں بہایا گیا۔ مگر تاریخ کی یہ اٹل حقیقت ہے کہ ظلم و جبر کی تلوار کبھی بھی حق اور صبر کی طاقت پر غالب نہیں آ سکتی۔
غزہ کے صابر و ثابت قدم عوام نے دنیا کو دکھا دیا کہ طاقت کے نشے میں جھومنے والے جابر چاہے کتنے ہی ایوان سجا لیں، جب مظلوم کی آہ اور بد دعا اٹھتی ہے تو بڑے بڑے ایوان ویران اور تخت لرزاں ہو جاتے ہیں۔
یہی ہے اصل جیت خون کی تلوار پر صبر و استقامت کی عظیم فتح،اور یہی ہے دنیا کی اجتماعی نفرت کا وہ اعلان جو غزہ کے قاتلوں کو تاریخ کے کوڑے دان میں پھینکنے والا ہے۔








