اہم خبریںپاکستان کی خبریں

مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اپوزیشن رہنماؤں کا اہم اجلاس جاری / اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بھی شریک

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد): جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اپوزیشن رہنماؤں کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

اجلاس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد قیصر، جنید اکبر اور سلمان اکرم راجہ سمیت مجلس وحدت مسلمین کے چیف آرگنائزر سید ناصر عباس شیرازی، سید محسن شہریار، سید ظہیر عباس نقوی اور اخوندزادہ حسین یوسفزئی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، اپوزیشن جماعتوں کے باہمی تعاون اور آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *