اہم خبریںپاکستان کی خبریں

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیرِ صدارت پی ٹی آئی سینیٹرز کا اہم اجلاس، متحدہ اپوزیشن اجلاس اور سینیٹ اجلاس پر مشاورت

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد): قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ آف پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیرِ صدارت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز کا اہم اجلاس اپوزیشن چیمبر، پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں جاری ہے۔

اجلاس میں آج ہونے والے متحدہ اپوزیشن کے اجلاس اور سینیٹ کے اجلاس کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی جا رہی ہے۔ شرکاء کی جانب سے پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن کے مشترکہ کردار، باہمی رابطہ کاری اور آئندہ کے پارلیمانی لائحۂ عمل پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں سینیٹ میں اپوزیشن کے مؤثر کردار اور اہم قومی و پارلیمانی معاملات پر مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کرنے کے حوالے سے بھی امور زیرِ غور ہیں۔

قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیرِ صدارت ہونے والا یہ اجلاس متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ پارلیمانی لائحۂ عمل کو مزید مؤثر بنانے کے سلسلے میں اہم مشاورتی نشست قرار دیا جا رہا ہے۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *