اہم خبریںپاکستان کی خبریں

اپوزیشن لیڈر سینیٹ راجہ ناصر عباس جعفری اور اسد قیصر کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) : قائد حزبِ اختلاف سینیٹ و چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومت کے ساتھ حالیہ مذاکرات اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے موجودہ سیاسی حالات کے تناظر میں قومی مفاد کے تحفظ، آئین کی بالادستی اور جمہوری عمل کے استحکام سے متعلق مختلف امور پر مشاورت کی۔

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحۂ عمل کے حوالے سے بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا، جبکہ سیاسی معاملات کو باہمی مشاورت اور جمہوری طریقۂ کار کے ذریعے آگے بڑھانے کی ضرورت پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی، چوہدری خالد یوسف ایڈووکیٹ، مولانا عبدالغفور حیدری اور سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی موجود تھے۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *