اہم خبریںپاکستان کی خبریں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس، تنظیمی فعالیت مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد): مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی، ملی اور تنظیمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے تنظیمی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر اہم مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال، مضبوط اور مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ تنظیمی فعالیت میں تسلسل اور مرکزی و صوبائی سطح پر رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کی گزشتہ سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ آئندہ کے تنظیمی و ملی پروگرامز کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر ہفتۂ وحدت کو ملک بھر میں بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں مختلف صوبوں اور اضلاع میں میلادِ رسول اکرم ﷺ، جلوسوں کے استقبالیہ کیمپ اور دیگر خصوصی پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔

اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ سید حسنین عباس گردیزی سمیت مرکزی کابینہ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *