اہم خبریںپاکستان کی خبریں

مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم المقدسہ کے دفتر میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ(ص) کے وفد کی آمد

وحدت نیوز نیٹ ورک: قم (نمائندہ خصوصی) — مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم المقدسہ کے دفتر میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) شعبہ قم کے ایک معزز وفد نے دورہ کیا اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذمہ داران سے اہم ملاقات کی۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امورِ خارجہ ڈاکٹر حجت الاسلام و المسلمین سید شفقت حسین شیرازی، صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم حجت الاسلام سید ذیشان حیدر الحسنی، اور نائب صدر حجت الاسلام ہاشم علی عمرانی نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کے وفد میں حجت الاسلام مصور عباس، حجت الاسلام و المسلمین سید محمد حسن رضوی، حجت الاسلام سید عمران علی نقوی، حجت الاسلام سید مجتبیٰ علی رضوی اور جناب سہیل عباس حماسی شامل تھے۔

ملاقات کا آغاز شہادت رھبر معظم سید علی خامنہ ای کی تعزیت اور فاتحہ خوانی سے کیا گیا۔ بعد ازاں دونوں جانب سے ملکی و عالمی صورتحال، دینی و انقلابی تحریکوں کے کردار اور خطے میں موجود چیلنجز پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ عالمی و علاقائی حالات میں تمام دینی، فکری اور انقلابی قوتوں کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی ناگزیر ہے، تاکہ انقلابِ اسلامی کے اہداف کے تحفظ اور اس کے پیغام کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔

ملاقات کے اختتام پر تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کے وفد کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے ذمہ داران کو مؤسسہ تحقیقات اسلامی بعثت قم المقدسہ کے دورے کی دعوت بھی دی گئی، جسے خیرسگالی اور باہمی روابط کے فروغ کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

آخر میں شرکاء نے امتِ مسلمہ کے اتحاد، دینی خدمات کے تسلسل اور انقلابِ اسلامی کے اہداف کی سربلندی کے لیے دعا کی۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *