اہم خبریںپاکستان کی خبریں

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل خان آفریدی کی چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ودیگر سے ملاقات

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل خان آفریدی نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور سربراہ تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان مشر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ قومی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے جمہوری استحکام، آئین کی بالادستی اور قومی وحدت کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین سید اسد عباس نقوی، جنید اکبر صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ، عاطف خان ایم این اے، علی اصغر خان ایم این اے، اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی، خالد یوسف چوہدری اور عرفان سلیم بھی موجود تھے۔

ملاقات کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی سیاسی قیادت مل کر ایک مستحکم، خودمختار اور عوام دوست پاکستان کی تشکیل کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔



Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *