وحدت نیوز نیٹ ورک (بغداد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ شیخ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے وفد کے ہمراہ سابق وزیرِاعظم عراق جناب عادل عبدالمہدی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں اسلامی دنیا اور عالمی سطح پر درپیش چیلنجز، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر جناب عادل عبدالمہدی نے اربعینِ حسینی کے احیاء میں پاکستانی عوام کی شرکت اور اسوہ امام حسینؑ کی روشنی میں وحدت و مفاہمت کے فروغ پر مجلس وحدت مسلمین کے کردار کو سراہا۔
وفد میں سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیوایم علامہ شفقت شیرازی اور علامہ خاور عباس شاہ شریک تھے۔








