پاکستان کی خبریں

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سردار اختر جان مینگل سے ملاقات، بلوچستان کی سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

وحدت نیوز نیٹ ورک 15 جولائی 2026 |کوئٹہ
چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورۂ کوئٹہ کے دوران بلوچستان کی ممتاز سیاسی شخصیت سردار اختر جان مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور، بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان، عوام کو درپیش مسائل اور قومی اہمیت کے دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بلوچستان میں پائیدار امن، سیاسی استحکام، قومی یکجہتی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

یہ ملاقات نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے اور عوامی مفاد سے متعلق امور میں مشترکہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *