اہم خبریںپاکستان کی خبریں

سانحہ زیارت کے خلاف جاری دھرنے میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شرکت، شہداء کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی

وحدت نیوز نیٹ ورک 15 جولائی 2026 | کوئٹہ
پاکستان کی سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، نیز تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی کے ہمراہ کوئٹہ کے کوئلہ پھاٹک پر سانحہ زیارت کے خلاف جاری احتجاجی دھرنے میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا:

«”قرآن مجید فرماتا ہے کہ جس نے ایک بے گناہ انسان کو قتل کیا، گویا اس نے پوری انسانیت کو قتل کر دیا۔ یہاں چالیس بے گناہ افراد کو شہید کیا گیا ہے، لہٰذا یہ ایسا المیہ ہے جیسے چالیس مرتبہ پوری انسانیت کو قتل کیا گیا ہو۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہداء کے لواحقین کے مطالبات کو سنجیدگی سے سنے، ان کے زخموں پر مرہم رکھے اور انہیں انصاف فراہم کرے۔”»

احتجاجی اجتماع سے خطاب کرنے والے رہنماؤں نے سانحہ زیارت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہلِ خانہ اور متاثرین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس اندوہناک سانحے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے اور آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *