اہم خبریںپاکستان کی خبریں

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی علامہ حسن ظفر نقوی سے ملاقات، عیادت اور جلد صحتیابی کی دعا

وحدت نیوز نیٹ ورک (کراچی) : سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی آمد کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صدر علامہ حیات عباس نجفی، صوبائی سیکریٹری اطلاعات سید علی نیر، علامہ مبشر حسن، برادر اشفاق اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

رہنماؤں نے علامہ حسن ظفر نقوی کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بارگاہِ الٰہی میں ان کی جلد اور کامل صحتیابی کے لیے دعا کی۔

ملاقات کے دوران باہمی امور اور تنظیمی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *