پاکستان کی خبریںقومی و دینی مناسبتیں

مشہد مقدس میں ہفتہ وار دعائے ندبہ و توسل کی روحانی محفل

وحدت نیوز نیٹ ورک (مشہد مقدس): مؤسسہ شہید عارف الحسینی اور دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار دعائے ندبہ و توسل بہ امام زمانؑ کی روحانی و معنوی محفل اس ہفتے مخدوم سید منور حسین نقوی کی میزبانی میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔

محفل میں علماء کرام، طلاب اور مؤمنین نے بھرپور شرکت کی۔ دعائے ندبہ کی تلاوت کا شرف قاری اجمل حسین، قاری علی عمران اور برادر ممتاز علی سولنگی نے حاصل کیا، جس کے باعث محفل میں روحانی و معنوی کیفیت قائم رہی۔

اس موقع پر میزبان مخدوم سید منور حسین نقوی کی جانب سے شرکائے محفل کے لیے نذر و نیاز کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا۔

دعائے ندبہ کے اختتام پر امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی بارگاہ میں خصوصی دعا و التجا کی گئی۔ اس موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی صحت و سلامتی، جمیع مؤمنین و مؤمنات کی مغفرت، تمام مریضوں کی شفایابی اور عالمِ اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

شرکائے محفل نے اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی و سربلندی، وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی و استحکام، امتِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی نصرت کے لیے بھی بارگاہِ الٰہی میں خصوصی دعائیں کیں۔

محفل کے اختتام پر مؤسسہ شہید عارف الحسینی اور دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس کی جانب سے مخدوم سید منور حسین نقوی کا خصوصی میزبانی اور شرکائے محفل کے لیے نذر و نیاز کے انتظام پر شکریہ ادا کیا گیا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *