اہم خبریںپاکستان کی خبریں

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کراچی آمد، ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال

کراچی: سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کراچی پہنچ گئے، جہاں کراچی ایئرپورٹ پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صدر علامہ حیات عباس نجفی، صوبائی سیکریٹری اطلاعات سید علی نیر، برادر اشفاق اور دیگر رہنماؤں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنان نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کراچی آمد پر ان کا خیرمقدم کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *