اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

موجودہ دور میں علامہ الحسینیؒ کے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہو کر ہی قوم کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے حوالے ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی کا تعزیتی پیغام

وحدت نیوز نیٹورک (نامہ نگار) – مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ، حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں شہید کی بے مثال خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

ڈاکٹر شفقت شیرازی نے اپنے پیغام میں کہا:
“قائد عظیم علامہ سید عارف الحسینیؒ کی قیمتی قدس سرہ کی یوم شہادت کے موقع پر تمام محبّان و عشاقان شہید قائد کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض ہے۔ اللہ تعالیٰ شہید بزرگوار کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے راستے پر کاربند رہنے کی توفیق عطا کرے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی دینی، ملی اور سیاسی خدمات تاریخ کا وہ روشن باب ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان کی زندگی کا ہر پہلو اخلاص، قربانی، اور ملتِ تشیع کی خدمت سے عبارت ہے۔

شہید قائدؒ کے افکار اور انقلابی طرزِ قیادت کو آج بھی پاکستان کے نوجوان طبقے کے لیے مشعلِ راہ قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر شفقت شیرازی نے کہا کہ موجودہ دور میں علامہ الحسینیؒ کے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہو کر ہی قوم کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ علامہ عارف حسین الحسینیؒ 5 اگست 1988 کو پشاور میں ایک بزدلانہ حملے میں شہید کیے گئے تھے۔ آپ کو امام خمینیؒ کا فکری و روحانی نمائندہ اور پاکستان میں اسلامی انقلاب کے ترجمان کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ہر سال ان کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں تقاریب، کانفرنسز اور دعائیہ اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں ان کی خدمات اور افکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *