وحدت نیوز نیٹ ورک (قم المقدسہ ) موسسہ باقرالعلوم میں بین الاقوامی ادارہ الباقر کے سرپرستِ اعلیٰ اور مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سیکرٹری امورِ خارجہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی سے وحدت یوتھ پاکستان کے وفد نے خصوصی ملاقات کی۔ وفد کی قیادت برادر تصور مہدی کر رہے تھے۔
ملاقات میں موسسہ باقرالعلوم قم کے مدیر حجت الاسلام فدا علی حلیمی اور سابق صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم حجت الاسلام عادل مہدی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر پاکستان اور قم کے تنظیمی و تعلیمی تعاون، نوجوانوں کی فکری تربیت، اور مستقبل کے مشترکہ پروگراموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے وفد کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے تنظیمی سرگرمیوں میں نوجوانوں کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا۔
ملاقات کے اختتام پر سربراہ امورِ خارجہ کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔








