Uncategorized

علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو جعفریہ الائنس پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو جعفریہ الائنس پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

دعا ہے کہ خدا وند متعال آپ کو ملت جعفریہ کی خدمت، اتحاد امت کے فروغ اور وطنِ عزیز پاکستان میں امن و اخوت کے قیام کے لیے مزید ہمت، توفیق اور کامیابیاں عطا فرمائے، آمین۔

امید ہے کہ آقائےشہنشاہ نقوی کی سربراہی میں جعفریہ الائنس پاکستان ملت کی مضبوط آواز اور قومی وحدت کا مظہر بنے گی۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *