اہم خبریںپاکستان کی خبریں

سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس کا ہمشیرہ کے انتقال پرسید حسین زیدی سے اظہار تعزیت

وحدت نیوز نیٹ ورک (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسین زیدی کی رہائش گاہ اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور بارگاہِ خداوندی میں دعا کی کہ مرحومہ کو جوارِ معصومینؑ میں بلند درجات عطا ہوں اور خداوند متعال پسماندگان کو صبر و حوصلہ نصیب ہو فرمائے۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، صوبائی جنرل سیکرٹری سید حسن رضا کاظمی اور ضلعی جنرل سیکرٹری نقی مہدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم سید حسین زیدی اور ان کے اہلِخانہ کیساتھ ہیں اور مجلس وحدت مسلمین ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔



Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *