اہم خبریںپاکستان کی خبریں

قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اسد قیصر، بیرسٹر گوہر اور عاطف خان کی اہم ملاقات

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) : قائد حزب اختلاف سینیٹ، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور سیکرٹری جنرل تحریک تحفظ آئین پاکستان اسد قیصر، قائم مقام چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان اور رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیف آرگنائزر علامہ سید ناصر عباس شیرازی، علامہ مشرف حسینی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان حسین احمد یوسفزئی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئینی و جمہوری معاملات اور 27 ستمبر کی احتجاجی کال کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور دیگر رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں آئندہ کے لائحۂ عمل، احتجاجی سرگرمیوں اور مشترکہ سیاسی حکمت عملی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا۔

ملاقات میں آئین کی بالادستی، جمہوری اقدار کے تحفظ اور عوامی حقوق کے لیے سیاسی جدوجہد کو مزید مؤثر اور منظم بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، جبکہ آئندہ سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے باہمی رابطوں اور مشاورت کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *