وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد): متحدہ اپوزیشن اتحاد کے پہلے پارلیمانی اجلاس کے بعد قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ آف پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دیگر اپوزیشن قائدین کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کی۔
اس موقع پر اپوزیشن رہنماؤں نے اجلاس میں ہونے والی مشاورت اور آئندہ کے سیاسی و پارلیمانی لائحۂ عمل کے حوالے سے اہم امور سے آگاہ کیا۔ متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مشترکہ سیاسی حکمتِ عملی اختیار کرنے، باہمی رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے اور قومی و عوامی مسائل پر مشترکہ مؤقف اپنانے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت اپوزیشن قائدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ موجودہ سیاسی حالات میں اپوزیشن جماعتیں باہمی اتحاد اور مشاورت کے ساتھ اپنا پارلیمانی و سیاسی کردار ادا کریں گی۔
متحدہ اپوزیشن کا یہ اجلاس اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مشترکہ سیاسی پلیٹ فارم اور مربوط حکمتِ عملی کی تشکیل کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔








