اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

حرمِ حضرت ابوالفضل العباسؑ میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی علامہ ناصر عباس النجفی سے ملاقات

وحدت نیوز نیٹ ورک (کربلائے معلّیٰ ) عراق : 4 اگست 2026ء، منگل: قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ آف پاکستان اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے حرمِ مطہر حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام میں سرپرستِ اعلیٰ جامعہ نسیم النجف چکوال اور نمائندۂ حرمِ حضرت عباس علیہ السلام پاکستان، علامہ ناصر عباس النجفی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دینی، علمی اور ملی امور سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر اربعینِ سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں جاری مذہبی و روحانی سرگرمیوں اور زائرین کی خدمات سے متعلق امور بھی زیرِ گفتگو آئے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اربعینِ حسینیؑ کے موقع پر کربلائے معلّیٰ میں جاری زیارتی و مذہبی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا اور اس موقع پر زائرینِ امام حسینؑ کی خدمت اور سہولت کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات کے موقع پر مولانا سید عمران کاظمی بھی سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ موجود تھے۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں دینی و ملی امور کے حوالے سے باہمی تعاون اور رابطے کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *