اہم خبریںپاکستان کی خبریں

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بیرسٹر گوہر علی خان سے تعزیتی ملاقات

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) : 15 اگست 2026ء، بروز ہفتہ: قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ آف پاکستان اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلندیِ درجات کی دعا کی۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان سمیت تمام پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اس موقع پر تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے ترجمان حسین احمد یوسفزئی بھی موجود تھے۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *