اہم خبریںپاکستان کی خبریں

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شرکت

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) : 10 اگست 2026ء، پیر: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ اور قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ آف پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ و قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی، پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر، حسین احمد یوسفزئی اور خالد یوسف چوہدری سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی و آئینی صورتحال سمیت اہم قومی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ شرکائے اجلاس نے ملک کو درپیش سیاسی، معاشی اور سکیورٹی بحرانوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ملک کو درپیش سنگین سیاسی، معاشی اور سکیورٹی چیلنجز کے باوجود حکومت کی جانب سے ان مسائل کے حل پر مطلوبہ توجہ نہیں دی جا رہی۔ شرکائے اجلاس نے ملکی آئین و جمہوری اصولوں کے تحفظ، سیاسی استحکام اور قومی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *